جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ اتوار کو کراچی سے روانہ ہوگیا ہے۔ مارچ کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کر رہے ہیں۔ مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں دیگر صوبوں سے آنے والے شرکا بھی مارچ میں شامل افراد کے ہمراہ دھرنا دیں گے۔ جے یو آئی کا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور فوج کی نگرانی کے بغیر نئے انتخابات کرائے جائیں۔
جے یو آئی کا آزادی مارچ کراچی سے روانہ

1
اتوار کو آزادی مارچ کا آغاز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ہوا۔

2
مارچ میں شرکت کے لیے جے یو آئی (ف) اور حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے کارکن قافلوں کی صورت میں سہراب گوٹھ پہنچے۔

3
مارچ کے آغاز سے قبل سہراب گوٹھ میں جلسہ بھی ہوا جس سے مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔

4
جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کے کارکن بھی شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں اپنی جماعتوں کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔