سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے ہولی کے رنگوں جیسی اپنی نوعیت کی ایک منفرد ریس ’کلر رن‘ منعقد ہوئی۔ بظاہر اس کلر رن کا ہولی سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن جس طرح ہولی کے تہوار پر ایک دوسرے کو رنگوں میں نہلا دیا جاتا ہے۔ کلر رن بھی کچھ ایسا ہی انداز لیے ہوئے تھی۔
سعودی عرب میں رنگوں کی بہار

1
کئی افراد کی جانب سے کلر رن کو 'کائنات کی سب سے خوش کن ریس' قرار دیا گیا. ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور خوشی کا اظہار کیا۔

2
کلر رن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

3
شرکا نے کلر رن کے دوران مختلف رنگ ایک دوسرے پر پھینکے جن میں لال رنگ واضح تھا۔ منتظمین کے مطابق کلر رن میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

4
ریس سعودی عرب کے شہر جدہ کے مختلف ساحلوں پر منقعد ہوئی۔ مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک تین کلر رن کا انعقاد ہو چکا ہے۔۔