اسرائیلی فوج کے جنین کے مہاجرین کیمپ میں فوجی آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ پیر کی صبح شروع ہونے والی اس فوجی کارروائی میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 120 مشتبہ مسلح افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کی کارروائی، جنین میں 10 افراد ہلاک

1
اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح جنین کے مہاجرین کیمپ میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ کارروائی میں ڈرون استعمال کیے گئے جب کہ اس میں اسپیشل سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

2
مغربی کنارے کے شہر جنین میں قائم مہاجرین کیمپ میں ہزاروں افراد آباد ہیں۔ اسرائیل فوج کا دعویٰ ہے کہ کیمپ میں موجود عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

3
ریڈ کراس کے مطابق اب تک جنین کیمپ سے تین ہزار افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

4
اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے جنین میں ہونے والی کارروائی کی مذمت کی ہے۔