رسائی کے لنکس

شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی زمینی کارروائی جاری

اسرائیلی فورسز کی شمالی غزہ میں زمینی کارروائی جاری ہے اور فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے پہلے مرحلے میں غزہ سٹی کا محاصرہ کیا تھا اور اس دوران انہیں حماس کی مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔ شمالی غزہ کی سڑکوں پر اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر زمینی کارروائی کے دوران 31 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


XS
SM
MD
LG