رسائی کے لنکس

اسرائیل کا وسطی بیروت میں فضائی حملہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت اور اس کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو وسطی لبنان میں ایک طاقت ور اسرائیلی کارروائی سے شہر لرز اٹھا۔ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے المنار ٹی وی نے وزارتِ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بیروت کے علاقے بستہ میں حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا تھا کہ حملے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک آٹھ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی ہے۔ اسرائیل لبنان میں زمینی و فضائی کارروائی کر رہا ہے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغے جا رہے ہیں۔ حالیہ تنازع کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے سے ہوا تھا جس میں 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں شروع کی گئی اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 44 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔⁣


XS
SM
MD
LG