اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں عرصہ دراز سے نامساعد حالات میں موجود ہاتھی 'کاون' اب یہاں کچھ ہی دن کا مہمان ہے۔ کاون کو بہت جلد کمبوڈیا منتقل کر دیا جائے گا، لیکن اس سے قبل سفر کے قابل بنانے کے لیے اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔
کمبوڈیا جانے کا منتظر اسلام آباد کا 'کاون'

5
کاون کی بیماری کے سبب ہی رواں برس مئی میں عدالت نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کی انتظامیہ سے کاون کو آزاد کرنے یا بہتر ماحول میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

6
عدالت کا حکم کاون کے لیے عالمی سطح پر چار سال چلائی جانے والی مہم کے بعد سامنے آیا ہے۔

7
سال 2015 میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون ثمر خان نے سب سے پہلے کاون کا معاملہ اٹھایا تھا اور مرغزار چڑیا گھر میں کاون کی حالت دیکھنے کے بعد آن لائن پٹیشن کے ذریعے اس کی حالت کا معاملہ اٹھایا۔

8
کاون کو 1980 کی دہائی میں سری لنکا کی حکومت نے حکومتِ پاکستان کو تحفے میں دیا تھا۔