اسلام آباد میں حال ہی میں قیمتی پتھروں کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ان قیمتی پتھروں اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی ترقی اور فروغ تھا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے قیمتی پتھروں کے ڈیلرز، ریٹیلرز اور ایکسپورٹرز نے نمائش میں اپنے اسٹالز لگائے۔ نمائش میں چین کے کئی باشندوں نے بھی شرکت کی جنہوں اس میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
تصاویر: اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کی نمائش

1
پاکستان کے مختلف علاقے قیمتی پتھروں کے ذخائر کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

2
قیمتی پتھروں سے بنے زیورات نمائش میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

3
نمائش میں شریک چین سے تعلق رکھنے والوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

4
نمائش میں شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بین الاقوامی منڈی میں مقامی پتھروں سے بنے زیورات اور د یگر آرائشی سامان کی مانگ میں اضافہ ہو گا۔