پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہفتے کو یوم عاشور کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظات کیے گئے تھے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی تھی۔ جمعہ کو اسلام آباد میں نویں محرم کو ماتمی جلوس نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔ تحریر و تصاویر: رضوان عزیز
پاکستان میں یوم عاشور کے جلوس، سکیورٹی سخت

1
پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو نویں محرم کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔

2
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس نویں محرم کو برآمد ہوتا ہے۔

3
اسلام آباد میں بھی مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سیکٹر جی سکس سے بعد از نماز جمعہ برآمد ہوا۔

4
پاکستان میں سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشور روایتی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔