بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا سب سے طاقت ور طوفان 'اِرما' کیریبئن کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکراگیا ہے۔ طوفان جزائرِ کیریبئن سے گزرتا ہوا ڈومینیکن ری پبلک، ہیٹی اور کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ وہ امریکی ساحلی ریاست فلوریڈا کا رخ کرسکتا ہے۔
تصاویر: طوفان اِرما سے کیریبئن جزائر میں تباہی

9
طوفان کی آمد سے قبل پورٹو ریکو میں واقع ایک گھر کی کھڑکی کو تختے لگا کر بند کیا جا رہا ہے

10
طوفان 'ارما' کی ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے فلوریڈا کے علاقے کیلارگو کے رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

11
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی طوفان 'ارما' کی ایک تصویر جس کی شدت 5 مقرر کی گئی ہے جو شدید ترین طوفان کے لیے مخصوص ہے۔