رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں43 ہلاک


پولیس حکام کے مطابق بغداد میں شعیہ اکثریت والے اضلاع میں آٹھ بم دھماکے ہوئے جب کہ بصرہ میں دو بم دھماکے کیے گئے۔

عراق میں پیر کو مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شعیہ اکثریت والے اضلاع میں آٹھ بم دھماکے ہوئے جب کہ جنوبی شہری بصرہ میں دو بم دھماکے کیے گئے۔

بغداد کے مختلف اضلاع میں بس ٹرمینل، مصروف مارکیٹ اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ ہفتے عراق میں بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے 70 افراد صرف جمعہ کو سنی اکثریت والے علاقوں میں کار بم دھماکوں میں مارے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق تشدد کے واقعات میں اپریل سے اب تک سات سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG