رسائی کے لنکس

ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں نقصان

ایران نے منگل کو اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل داغے جن میں سے بعض زمین پر گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی ریسکیو ورکرز نے متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا۔ ایرانی میزائل سے وسطی اسرائیل میں ایک اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے بیشتر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے تھے لیکن چند زمین پر بھی گرے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسرائیل میں گرنے والے میزائلوں کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں کن کی آزاد ذرائع سے تصدیق کیا جانا مشکل ہے۔ میزائل حملوں کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


XS
SM
MD
LG