ایران میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب صدر حسن روحانی نے جمعے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے فوری بعد ہی مختلف شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر آگئے تھے۔ مظاہروں کا سلسلہ وقفے وقفے سے اب بھی جاری ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف ایران میں پُر تشدد مظاہرے جاری

1
ایران اپنے شہریوں کو پیٹرول کارڈ جاری کرتا ہے۔ کارڈ رکھنے والا ہر ماہ 60 لٹر تیل رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکتا ہے۔ جبکہ 60 لٹر کے بعد اسے تیل کی پوری قیمت ادا کرنا ہوتی ہے جو 30000 ریال فی لٹر یعنی 26 امریکی سینٹ ہے۔

2
مظاہرین نے کئی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا جب کہ جلاؤ گھیراؤ کے دوران کئی بینک اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ ہنگاموں کے دوران دو افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

3
ایرانی حکومت نے مظاہروں پر قابو پانے اور مظاہرین کے درمیان رابطے روکنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

4
ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 15000 ریال یعنی تقریباً 13 سینٹ فی لیٹر ہو گئی ہے۔ جو اب بھی دنیا بھر میں تیل کی کم ترین قیمتوں میں شامل ہے۔