ایران میں حکومت مخالف احتجاج چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ حکام کے تمام تر انتباہی بیانات کے باوجود احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تصاویر: ایران میں پانچویں روز بھی احتجاج

9
تہران کی عدالتِ انقلاب کے سربراہ جج موسیٰ غضنفر آبادی نے کہا ہے کہ مظاہرین کی فردِ جرم میں "محاربہ" (خدا کے خلاف جنگ چھیڑنے)کا الزام بھی شامل ہوگا جس کی ایران کے قانون میں سزا موت ہے۔

10
ایرانی حکومت کی اپیل پر ہفتے کو دارالحکومت تہران سمیت دیگر شہروں میں حکومت کے ہزاروں حامیوں نے بھی جلوس نکالے تھے جس کا مقصد حکومت اور نظامِ حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔

11
صدر حسن روحانی اور ان کی حکومت کے کئی اعلیٰ وزرا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں ملکی معیشت کی خراب صورتِ حال پر عوام کے غصے کا ادراک ہے۔