ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا۔ سب سے پہلا ووٹ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے کاسٹ کیا۔ ملکمیں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ہے۔ تاہم، ووٹنگ ٹرن آؤٹ نصف سے بھی کم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
1ایران کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
2جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو دارالحکومت تہران میں آیت اللہ خامنہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
3آیت اللہ خامنہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
4خامنہ کا ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہنا تھا کہ ہر ایک ووٹ کی گنتی ہو گی اس لیے گھروں سے باہر آئیں اور اپنے صدر کا خود انتخاب کریں۔