امریکہ میں چار روز تک جاری رہنے والے آئیفا ایوارڈز میں جہاں دیپکا پاڈوکون کی دھوم رہی وہیں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کو متعدد انعامات سے نوازا گیا۔ دیپکا کو فلم ’چینئی ایکسپریس‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے علاوہ بہترین انٹرٹینر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ فرحان اختر کو فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کے لیے بہترین اداکار قرار دیا گیا۔
آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے رنگ

9
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز یعنی آئیفا کو بالی وڈ یا ہندی فلموں کے آسکر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

10
معروف شخصیت شتروگھن سنہا کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔