ملائیشیا اور انڈونیشیا کے جنگلوں میں آگ لگنے بعد دونوں ملکوں کے کئی علاقوں میں دھویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ فضائی آلودگی میں اضافے سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
انڈونیشیا: جنگلات میں آگ لگنے سے فضائی آلودگی میں اضافہ

1
انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو اور سماترا کے جنگلات میں آگ بھڑکنے کے بعد گہرے دھویں کے بادلوں نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

2
جنگلات میں لگی آگ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے جو بیماریاں پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

3
فضائی آلودگی سے انڈونیشیا کا پڑوسی ملک ملائیشیا بھی متاثر ہوا ہے۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بھی گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

4
گہرے دھویں اور غبار سے تقریباً 17 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔