بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کی شب ایک نیا طریقہ اپنایا جس پر لاکھوں شہریوں نے عمل کیا۔ وزیرِ اعظم نے عوام کو اتوار کی شب نو بجے نو منٹ کے لیے تمام لائٹس بند کر کے بالکونیوں، گھروں کے در و دیوار اور چھت پر چراغاں کرنے کی اپیل کی تھی جس پر ان گنت افراد نے عمل کیا۔
بھارت: کرونا متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے چراغاں

9
کرونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے چراغ جلانے سے سالوں پرانی رسم کو ایک مرتبہ پھر عام کرنے کا موقع ملا ہے۔

10
وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر عمل کرنے والوں میں صرف خواتین اور مرد ہی شامل نہیں تھے بلکہ بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔ ان کو ایک ہی سال کے دوران دیوالی جیسا جشن منانے کا دوسرا موقع ہاتھ آگیا تھا۔

11
بھارت میں رنگولی کے تہوار پر گھروں کے آگے مختلف رنگوں اور روشن چراغوں کی مدد سے ڈیرائن بنائے جاتے ہیں۔ اس تہوار کو بھی کرونا وائرس کے سبب دوبارہ منانے کا موقع مل گیا تھا۔

12
صرف گھروں کے مکینوں نے ہی اتوار کی شب شمعیں روشن نہیں کیں بلکہ سڑکوں سے گزرنے والے مختلف ڈرائیورز نے بھی موبائل ٹارچ جلا کر جشنِ چراغاں منایا۔