بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
کرونا وائرس: بھارتی کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن

1
راجوڑی اور کپواڑہ میں لوگوں کی آمد و رفت محدود کرنے کی غرض سے ہفتے کو دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

2
وہ کاروبار جنہیں کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

3
جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے وہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ کسی کو بھی گھر سے بلا ضرورت نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

4
لاک ڈاؤن کے دوران شاہراہوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔