بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں کوہ ہمالیہ سے گلیشیئر سے علیحدہ ہونے والا ایک بڑا ٹکڑا قریبی ڈیم کو بہا لے گیا جس کے نتیجے میں تیز رفتار پانی کے بہاؤ سے 14 افراد ہلاک اور 170 لاپتا ہو گئے ہیں۔ گلیشیئر کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے راستے میں آنے والے کئی گاؤں خالی گرا دیے گئے ہیں۔
بھارت: گلیشیئر کا تودا ڈیم بہا لے گیا

1
گلیشیئر کے تودے نے 13 اعشاریہ دو میگاواٹ کے رشی گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا جب کہ تودے سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

2
گلیشیئر کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے راستے میں آنے والے کئی دیہات خالی گرا دیے گئے ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیلاب کا موسم نہ ہونے کے باوجود اتنا بڑا واقعہ کیسے رونما ہوا۔

3
صوبے کے چیف سیکرٹری اوم پرکاش کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد ڈیم پر کام کرنے والے ملازمین کی ہے۔

4
اتر کھنڈ صوبے کے رینی چک لتا نامی گاؤں کے عینی شاہدین کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے گرد، پتھروں اور پانی کی ایک بڑی دیوار نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔