بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیر کے روز سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے ریستوران، شاپنگ مالز اور عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اندرون ملک پروازیں اور ٹرینوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
بھارت میں لاک ڈاؤن ختم، معمولات زندگی بحال

1
لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ساتھ ہی بھارت کے تمام مندروں میں موجود مورتیوں اور بتوں کو سینیٹائز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

2
بھارت کے تمام بڑے شہروں میں موجود مندروں اور دیگر عبادت گاہوں میں آنے والے افراد کے لیے بھی ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

3
مساجد کے باہر اور اندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے جگہ جگہ نشانات لگائے گئے ہیں۔ جب کہ نمازیوں کو ماسک پہننے کا پابند کیا گیا ہے۔

4
بھارتی شہر بنگلور میں بھی بازار اور شاپنگ مالز کھل گئے ہیں۔ بازاروں میں سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے دکانوں کے باہر نشانات لگائے گئے ہیں۔