آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو کامیابی کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا جو کہ بھارتی بیٹرز نے 49 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا کر کامیابی سمیٹ لی۔ فائنل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں بھارتی شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں ناقابلِ شکست رہا اور اپنے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی۔