چین اور بھارت کے درمیان لداخ کے مقام پر سرحدی جھڑپ کے بعد علاقے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشیں اُن کے آبائی علاقوں میں پہنچائی جا رہی ہیں جب کہ ملک میں چین مخالف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارت میں چین مخالف مظاہرے

1
سرحدی جھڑپ کے بعد بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جہاں تنقید کا سامنا ہے وہیں اس کے حمایتی چین کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں ہونے والے مظاہرے میں بی جے پی کے سیکڑوں کارکن شریک ہیں۔

2
بھارت میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ردعمل پر تنقید کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن بھی احتجاجی مظاہروں میں بھارتی وزیر اعظم کے اقدامات کو ناکافی قرار دے رہے ہیں۔

3
چین کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں اُن کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

4
بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں گزشتہ ماہ سے ہی کشیدگی جاری ہے۔ گزشتہ ماہ بھی دو واقعات میں دونوں اطراف کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد علاقے میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہو گیا تھا۔