آئیڈا نامی سمندری طوفان امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں شدید طوفانی بارشیں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی مقامات پر عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی جب کہ مختلف مقامات پر سائن بورڈ بھی گر گئے۔ کیٹیگری چار کے اس طوفان کو امریکہ کے طاقت ور ترین طوفانوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ طوفان کے باعث ریاست کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیو اورلینز میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ مزید جانیے اس پکچر گیلری میں۔
امریکہ: سمندری طوفان 'آئیڈا' لوئزیانا سے ٹکرا گیا

5
طوفان کے دوران 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس سے کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔

6
ریاست کے شہر نیو اولینز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

7
تیز بارش کے باعث کئی لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

8
آئیڈا نامی سمندری طوفان اسی روز ٹکرایا ہے جب 16 سال قبل کیٹرینا نامی طوفان نے لوئزیانا اور مسی سیپی میں تباہی مچائی تھی۔