یورپ کے ملک ہنگری میں حالیہ بارشوں کے بعد دریائے ڈینیوب کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے اس کے کنارے آباد دارالحکومت بڈاپسٹ میں سیلاب آ گیا ہے۔ سیلاب سے ہنگری کی پارلیمان کی تاریخی عمارت کے باہر بھی پانی کھڑا ہے۔ شدید بارش کے سبب یورپ کے دیگر وسطی ممالک بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔