ایک زمانے میں کراچی کی سڑکوں پر بگھیوں کی سواری عام ہواکرتی تھی مگر جیسے جیسے نت نئی گاڑیاں کراچی کی سڑکوں کی زینت بننے لگیں ان گھوڑا گاڑیوں کی روایت بھی کم اب تو ختم پر ہی ہے۔یہ بگھیاں اب عام سواری کے بجائے صرف شادی بیاہ اور دیگر تقریبات تک ہی محدود ہوگئی ہیں۔کراچی کے پرانے علاقے سولجر بازار میں یہ خوبصورت گھوڑا گاڑیاں با آسانی دیکھی جاسکتی ہیں ان بگھیوں کے مالکان سارا سارا دن گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں۔مگر اب ان کا استعمال محدود ہوجانے کے باعث ان کا روزگار بھی کچھ اچھا نہیں۔ بگھی والوں کے مطابق 100 میں سے صرف 20 فیصد لوگ ان گاڑیوں کو کرائے پر لیتے ہیں گاہکوں کی کمی کے باعث روزگار میں کمی سمیت اس سواری کی روایت دم توڑتی جارہی ہے
کراچی : بگھی کی سواری

1
کراچی : بگھیوں کے مالکان ان گاڑیوں کے استعمال کیلئے لینےوالے گاہکوں کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں

2
بگھیوں کی سواری کی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے ان کو خوبصورتی سے سجاکر شادی کی تقریبات میں استعمال کیا جارہاہے

3
بگھی والوں کا کہنا ہے کہ لوگ شادی بیاہ میں ان گاڑیوں کے بجائے نئے ماڈلز کی گاڑیوں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں

4
کراچی: ایک زمانے میں شہری بگھیوں میں سفر کیا کرتے تھے