ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین پیر کے روز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمع ہو گئے جس سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ہانگ کانگ: حکومت مخالف احتجاج جاری

1
احتجاجی مظاہرین پیر کے روز ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمع ہو گئے جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

2
مظاہرین پولیس کے سامنے حفاظتی حصار بنا کر کھڑے ہیں جب کہ اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔

3
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں والا سپرے بھی کیا۔

4
احتجاج کے دوران خواتین مظاہرین کی جانب سے ایئر پورٹ کے احاطے میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔