ہانگ کانگ میں جمہوریت کے ہزاروں حامی سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے بیجنگ کی طرف سے ہانگ کانگ میں 2017ء کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی چھان بین کے فیصلے کے خلاف پانچ روز سے جاری ہیں۔ مظاہرین نے حکومت کی طرف سے سڑکوں کو خالی کرنے کے انتباہ کے باجود اپنے مظاہرے جاری رکھے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔
ہانگ کانگ میں مظاہرے، معمولات زندگی مفلوج

5
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال بھی کیا۔

6
مظاہرے ایک بڑی سول نافرمانی کی تحریک کا حصہ ہیں اور ان میں شامل افراد کا مطالبہ ہے کہ بیجنگ یہاں سیاسی مداخلت کم کرے۔

7
مظاہرین شہر کی مرکزی اور اہم شاہراہوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

8
ہانگ کانگ میں حکام نے اس احتجاج کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔