دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری ہر سال 27 اکتوبر کو دیوالی کا جشن مناتی ہے۔ اس دوران مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور آتش بازی کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ بھارت میں اس بار سپریم کورٹ نے پٹاخے پھوڑنے پر مشروط پابندی عائد کی تھی لیکن اس کے باوجود بھارت میں دیوالی پورے جوش و خروش سے منائی گئی۔
دیوالی کا جشن ہے، پٹاخے تو پھوٹیں گے

1
بھارت میں دیوالی کا جشن چراغاں اور آتش بازی کیے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔

2
بھارت کی سپریم کورٹ نے پٹاخے پھوڑنے پر مشروط پابندی عائد کی تھی لیکن ممبئی میں دیوالی کا جشن مناتے منچلے، پٹاخے پھوڑ رہے ہیں۔

3
احمد آباد میں خواتین پھلجڑیاں جلا کر دیوالی کا جشن منا رہی ہیں۔

4
نئی دہلی کی انتتظامیہ نے لوگوں کو پٹاخے پھوڑنے سے روکنے کے لیے خصوصی لیزر لائٹ شو منعقد کیا۔