رسائی کے لنکس

چین: بارشوں سے ہینان صوبے میں تباہی

چین کے وسطی صوبے ہینان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور سیلابی صورتِ حال کے باعث اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبائی دارالحکومت ژنگ ژو ہوا ہے۔ جہاں لگ بھگ ایک لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بارشوں کے باعث ڈیمز اور آبی ذخائر خطرناک حد تک بھر چکے ہیں۔ ہزاروں افراد صوبے میں ریسکیو آپریشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ہینان میں بارشوں کے بعد کی صورتِ حال دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔

XS
SM
MD
LG