جاپان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید بارش سے مقامی دریاؤں میں طغیانی آ گئی ہے۔ اچانک اور مسلسل ہونے والی اس بارش سے دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔
جاپان میں شدید بارش، سیلاب سے تباہی

9
امدادی کارکن اور سرکاری اہلکار رہائشی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ بیشتر افراد کو گھروں سے نکالا جا چکا ہے جب کہ باقی رہ جانے والے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے۔

10
شدید بارش کے بعد تباہ کن سیلاب کے سبب کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جب کہ کمزور عمارتیں یا لکڑی کی کے بنے گھر پانی میں بہہ گئے۔

11
سیلابی پانی سے متعدد پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں۔