یورپ، امریکہ اور ایشیا سمیت دنیا کے مختلف حصے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ بعض ممالک میں گرمی کی شدت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ملکوں کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل ایجنسی (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے دنیا کو شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
دنیا کے کئی ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں

1
اسپین نے گرمی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

2
جنوب مشرقی یورپ کے ملک کوسووو میں ہیٹ ویو کے باعث شہری سڑکوں کے اطراف لگے فواروں سے خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

3
عراق کے شہر بصرہ میں ایک نوجوان سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔

4
تیونس میں ہیٹ ویو نے پرندوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ ایک کبوتر نے پینچ کے سائے تلے پناہ لے رکھی ہے۔