امریکہ کے بیشتر جنوبی حصے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے شہری واٹر پارکس اور ساحلِ سمندر کا رخ کر رہے ہیں۔
امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی

1
کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گرمی سے بےحال ایک بے گھرشخص فٹ ہاتھ پر لیٹا ہے۔

2
ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے ’زو‘ میں شدید گرم موسم میں ہاتھی کو نہلایا جا رہا ہے۔

3
ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں ورکرز شدید گرمی میں کام کر رہے ہیں۔

4
ریاست کیلی فورنیا میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا