پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سمندر کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات ہیں جہاں شہری تفریح کے لیے رخ کرتے ہیں۔ ان میں بن قاسم بندر گاہ کے قریب 'رشین بیچ' بھی شامل ہے۔ اس ساحلی مقام پر شاہ حسن کا مزار بھی ہے۔ مرکزِ شہر سے 55 کلو میٹر دور اس مزار پر لوگ زیادہ تعداد میں نہیں آتے جس کی وجہ سے مزار اور ساحل کافی حد تک صاف ستھرے ہیں۔
کراچی کے رشین بیچ پر شاہ حسن کا مزار

1
شاہ حسن مزار ایک بلند چبوترے پر بنا ہوا ہے۔ اس لیے یہ کافی دور سے نظر آتا ہے۔

2
مزار کے ساتھ ساحل کو 'رشین بیچ' کہا جاتا ہے جو بہت صاف ستھرا ساحل ہے۔

3
کہا جاتا ہے کہ جب روسی باشندے اسٹیل ملز میں کام کیا کرتے تھے تو اس مقام کو ان کی تفریح کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے اسے رشین بیچ کہتے ہیں۔

4
مزار کی کھڑکیوں سے ٹھنڈی ہوا اندر آتی رہتی ہے جب کہ کھڑکیوں سے ساحل کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔