اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فورسز کی غزہ میں کارروائی جاری ہے جب کہ حماس بھی اسرائیل پر راکٹ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنوبی غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کے باعث مزید فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔ کئی بے گھر فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ جنگ کی وجہ سے فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں کیا صورتِ حال ہے، دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔۔
حماس، اسرائیل جنگ؛ مزید فلسطینی بے گھر، اسرائیل پر راکٹ حملے

5
دوسری جانب حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے جاری ہیں۔

6
پیر کو بھی غزہ کی جانب سے اسرائیلی شہر ہولون پر راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

7
راکٹ حملوں کے بعد ہولون میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

8
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل میں متعدد مقامات پر فورسز کی چوکیوں کو باردوی مواد سے مسلح ڈرون طیاروں اور انتہائی طاقت ور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔