اسلام کے پانچویں فرض حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں عازمین سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ ہفتے کو عازمین حج نے رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جس کے دوران مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج دیا۔
مناسک حج : تصویری جھلکیاں

5
حج دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ یہ اسلام کا پانچواں رکن ہے اور حج کی استطاعت رکھنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

6
رواں سال 20 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق دنیا کے متعدد ممالک سے ہے۔

7
منیٰ مکّہ کے قریب پتھریلے پہاڑوں کے درمیان واقع ایک تنگ وادی ہے۔ یہاں ہر سال عازمین حج کے قیام کے لیے وسیع پیمانے پر خیمہ بستی قائم کی جاتی ہے۔

8
عازمین کو گروپس کی شکل میں منیٰ جانا ہوتا ہے، منیٰ تک کا سفر پیدل بھی طے کیا جاسکتا ہے اور بسوں کے ذریعے بھی۔