افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملہ آوروں کے ساتھ خودکش بمبار ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ عمارت میں لگ بھگ 200 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور نیٹو افواج کے دستے صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کابل: سکھوں کی عبادت گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

9
افغانستان کی پولیس کا ایک اہلکار حملے کے مقام کے نزدیک الرٹ کھڑا ہے۔

10
نیٹو افواج کے دستے بھی افغان سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ عمارت کلیئر کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔