افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملہ آوروں کے ساتھ خودکش بمبار ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ عمارت میں لگ بھگ 200 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور نیٹو افواج کے دستے صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کابل: سکھوں کی عبادت گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

1
افغانستان کی پارلیمان کے ایک رکن نے بدھ کو بتایا ہے کہ کچھ نامعلوم مسلح افراد جن کے ہمراہ خودکش بمبار بھی موجود ہیں، نے کابل میں سکھوں کے ایک مذہبی کمپلیکس پر حملہ کیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار عمارت کو کلیئر کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

2
افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

3
ترجمان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے عمارت کی پہلی منزل کو کلیئر کرا لیا ہے لیکن عمارت میں کئی شہریوں کے موجود ہونے کی وجہ سے فورسز احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

4
یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کیا ہے اور وہ کس جماعت یا تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ نہ ہی اب تک یہ معلوم ہو سکا ہے کہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔