گوانتانامو بے: تصویروں کے آئینے میں
کیوبا میں قائم گوانتانامو بے طویل عرصے تک خبروں میں رہا ہے۔ بہت سی کہی، ان کہی باتیں بھی اس سے جوڑی جاتی رہی ہیں۔

1
گوانتانامو نیول بیس: اس بیس کو قائم ہوئے 120 سال ہونے والے ہیں۔ یہ فوجی اڈا 1903میں قائم کیا گیا تھا۔ایک معاہدے کے تحت امریکہ نے یہ جگہ چار ہزار ڈالرز سالانہ پر کیوبا سے کرائے پر حاصل کی ہے۔

2
نارتھ ایسٹ گیٹ گوانتانامو بے کیوبا: نارتھ ایسٹ گیٹ گوانتانامو بے بحری اڈے کو کیوبا سے جدا کرتا ہے۔یہاں فوجی اہلکاروں کے سوا کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔

3
کورٹ ون : ملٹری کمیشن کے مقدمات کی سنوائی پہلے یہیں ہوا کرتی تھی جو اعلیٰ سطح کی خفیہ سماعت کہلاتی تھی۔ کورٹ ٹو کی تعمیر کے بعد یہ عمارت خالی کر دی گئی۔ اب یہ ملٹری کمیشن کا آفس ہے۔

4
کیمپ جسٹس: یہ گوانتانامو بے نیول بیس کا وہ حصہ ہے جہاں کورٹ ٹو قائم ہے۔ یہاں گوانتانامو ملٹری کمیشن کے مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت لگتی ہے۔ یہاں صحافیوں کو ایک قلم اور کاغذ کے علاوہ کچھ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔اندر جانے کے لیے سخت سکیورٹی کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے اور کوئی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ اس کے بلکل پیچھے حراستی مرکز ہے جس کی تصویر لینے کی اجازت نہیں۔