فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 23 ستمبر سے فیشن ویک جاری ہے جس میں معروف ڈیزائنرز موسمِ بہار اور گرما 2025 کے لیے اپنے لباس پیش کر رہے ہیں۔ منگل کو فیشن ویک میں بالی وڈ ادکارہ عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے نے بھی ریمپ واک کی تھی۔ شو چار اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پیرس فیشن ویک میں منفرد لباس پہنے ماڈلز کی تصاویر۔