جرمنی کے جنوب مغربی شہر ہنو میں نامعلوم شخص کی دو شیشہ بارز پر فائرنگ سے کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ترکی سے جرمنی آنے والے پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے اپنی اعترافی ویڈیو میں دائیں بازو کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
جرمنی میں دہشت گردی

1
فائرنگ کے واقعات بدھ کی رات 10 بجے کے لگ بھگ پیش آئے۔ فائرنگ کے وقت دونوں شیشہ بارز میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

2
فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

3
حکام کو فائرنگ کے کئی گھنٹے بعد مشتبہ حملہ آور کے گھر سے اُس کی لاش کے علاوہ ایک اور شخص کی لاش بھی ملی ہے۔

4
جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور جرمن شہری ہے اور پولیس کو اس کی کار سے اسلحہ بھی ملا ہے۔