امریکہ کی کانگریس کی عمارت پر چھ جنوری کو چڑھائی کے لیے اب سیکیورٹی حکام کو جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ کانگریس میں رواں ہفتے پہلی سماعت میں عمارت کی سیکیورٹی پر متعین سابق اہلکاروں نے خفیہ اداروں اور دیگر محکموں کے مابین رابطوں کی کمی کو سیکیورٹی کی ناکامی کی وجہ قرار دیا۔