رسائی کے لنکس

زلزلہ متاثرہ بچوں کے لیے تحفہ، گراؤنڈ میں کھلونوں کا ڈھیر

ترکیہ کے شہر استنبول میں فٹ بال میچ کے بعد شائقین نے اسٹیڈیم میں کھلونوں کا ڈھیر لگا دیا۔ ووڈا فون پارک میں اتوار کو فٹ بال شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں کھلونے عطیہ کیے۔ اس میچ میں چار منٹ 17 سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ترکی میں چھ فروری کو رات چار بج کر 17 منٹ پر تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کئی ایسے بچے ملبے سے زندہ نکالے گئے جن کے خاندان مر چکے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔


XS
SM
MD
LG