امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں منہدم ہونے والی عمارت سے بدھ کو مزید چھ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کا کام ساتویں روز بھی جاری ہے۔
فلوریڈا: منہدم عمارت کے ملبے میں لوگوں کی تلاش جاری

9
یہ عمارت چالیس سال پرانی تھی جس کے بارے میں ابھی تک کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ اس کے گرنے کی وجہ کیا بنی۔ لیکن 2018 میں بلڈنگ سیفٹی کے جائزے کے دوران اس عمارت کے ڈھانچے میں کچھ خامیوں کی نشان دہی کی گئی تھی جس پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

10
ریسکیو اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے ملنے والے بچوں کے کھلونے حادثے میں ہلاک افراد کی یاد میں بنائی گئی یادگار پر رکھ دیے ہیں۔

11
منہدم عمارت کے قریب ہی ہلاک شدگان کی عارضی یادگار بنائی گئی ہے جہاں لوگ متاثرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پھول رکھ رہے ہیں۔

12
اس یادگار پر لاپتا افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔