ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ زلزلہ متاثرہ صوبوں میں بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال میں متاثرین کے ٹینٹ اور کیمپ بہہ گئے۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں 100 ملی لیٹر فی مربع میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔ ترکیہ میں چھ فروری کو آنے والے زلزلے سے لگ بھگ 48 ہزار افراد ہلاک جب کہ لاکھوں گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔
ترکیہ: زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے تباہی

1
ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

2
حکام نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے سبب کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

3
زلزلہ متاثرہ صوبوں میں بدھ کو ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں متاثرین کے ٹینٹ اور کیمپ بہہ گئے۔

4
حکام شہریوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔