رسائی کے لنکس

سیلاب متاثرین علاقوں میں وبائی امراض سے ہزاروں افراد متاثر، امداد کے لیے احتجاج

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے سبب اب تک 12 ہزار افراد کو سانس، سینے اور دمے کے عوارض کے ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد نہ ملنے پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

15:34 7.9.2022

سندھ میں عالمی ادارۂ صحت کے چار ہنگامی امداد کے سینٹر قائم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے سندھ میں چار ہنگامی سینٹرز قائم کیے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں ایمرجنسی آپریشنز سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ڈبلیو ایچ او سیلاب زدہ علاقوں میں اپنی موجودگی میں اضافہ کر رہی ہے۔

ہنگامی امداد سینٹرز بھی اسی لیے قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں امداد کے سلسلے کو تیز کیا جا سکے۔

14:31 9.9.2022

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب پر بریفنگ

دو روزہ دورۂ پاکستان پر اسلام آباد میں موجود اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی ہے۔

میجر جنرل ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے جب کہ قومی شاہراہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

کوآرڈنیٹر برائے نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈنیشن سینٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ایک تہائی حصے کو سیلابی صورتِ حال کاسامنا ہے۔

میجر جنرل ظفر اقبال نے بتایا کہ بلوچستان کے چار اضؒلاع میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے جب کہ آئندہ ہفتے سے سندھ کی صورت حال میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

14:43 9.9.2022

پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلیوں میں حصہ کم، لیکن متاثر زیادہ ہوا: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں میں حصہ کم، لیکن یہ متاثر زیادہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ حکومت ، پاکستانی فوج اور رفاہی تنظیمیں پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انتونیو گوتریس نے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ آج پاکستان متاثر ہوا ہے تو کل کو کوئی دوسرا ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو سکتا ہے۔ لہذٰا اس کا راستہ روکنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ماحول دشمن گیسز کے اخراج کو کم کیا جائے اور ایسے ملکوں کے ساتھ تعاون کیا جائے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ قابلِ ستائش ہے اور امداد پر ان کے شکرگزار ہیں۔

19:24 9.9.2022

پاکستان کو بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے: یو این سیکریٹری جنرل

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا میں لوگ سیلاب اور قحط سے ہلاک ہو رہے لیکن پھر بھی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافہ جاری ہے۔ انہوں نے اس رجحان کو اجتماعی خود کشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرت کے ساتھ جاری اس جنگ کو روکے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ سے لے کر پاکستان تک وہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کررہے جن کا مضر گیسوں کے اخراج میں کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کریں۔

اس موقع پر پاکستا ن کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے کئی شہروں کے پاکستانی عوام نے اس آفت کی وجہ سے سب کچھ کھو دیا جس آفت میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لگ بھگ تین کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو چھت فراہم کرنے اور ان کی زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے پاکستان کے پاس وسائل نہیں ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG