رسائی کے لنکس

سیلاب متاثرین علاقوں میں وبائی امراض سے ہزاروں افراد متاثر، امداد کے لیے احتجاج

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے سبب اب تک 12 ہزار افراد کو سانس، سینے اور دمے کے عوارض کے ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد نہ ملنے پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

10:22 30.8.2022

تباہ کن سیلاب پاکستان کو پیش آنے والا عشروں کا 'سب سے بڑا چیلنج' ہے: اقوامِ متحدہ

پاکستان میں دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلاب سے ہونے والی اموات 1200 کے لگ بھگ ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب پاکستان کے لیےکئی دہائیوں میں "سب سے بڑا چیلنج" ہے۔

حکام اور انسانی حقوق کے گروپس کی جانب سے پاکستان کے حالیہ سیلابوں کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ ان سے ملک میں تقریباً تین کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کورآرڈینیٹر اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں بڑی تباہی مچائی ہے اور اسے کئی دہائیوں کا "سب سے بڑا چیلنج" بنا دیا ہے۔

انہوں نے "آب ہو ہوا کی تبدیلی کے باعث آنے والی تباہی" کے تناظر میں عالمی سطح پر "بوجھ بانٹنے اور یکجہتی" کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیے

10:31 30.8.2022

پاکستان کے لیے عالمی امداد

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی سے سات فوجی طیارے امدادی سامان کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات سے تین طیارے نورخان ایئربیس راولپنڈی پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین سے تین ہزار خیمے لیے دو طیارے منگل کو کراچی پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ جاپان سے بھی امداد آج کراچی پہنچے گی۔

ان طیاروں میں آنے والے سامان میں خیمے، ادویات اور خوراک کا سامان موجود ہے۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے پچاس لاکھ ڈالر، برطانیہ نے 15 لاکھ پاؤنڈز، آزربائیجان نے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

12:42 30.8.2022

تین گھنٹے میں پانچ ارب روپے کے عطیات پر پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں: عمران خان

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کی گئی ٹیلی تھون میں بڑی تعداد میں عطیات کے اعلانات پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ عطیات دینے پر اہل وطن بالخصوص سمندرپار پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ''ہماری تین گھنٹے کی ٹیلی تھون میں پانچ ارب روپے کے عطیات کے اعلانات موصول ہوئے ہیں۔''

12:46 30.8.2022

چین کا پاکستان کی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

چین نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے چینی قیادت کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG