رسائی کے لنکس

سیلاب متاثرین علاقوں میں وبائی امراض سے ہزاروں افراد متاثر، امداد کے لیے احتجاج

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے سبب اب تک 12 ہزار افراد کو سانس، سینے اور دمے کے عوارض کے ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد نہ ملنے پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

08:30 26.8.2022

بارش جاری رہی تو ڈیمز کے اسپل ویز کھولنا پڑیں گے: مشیر داخلہ بلوچستان

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئٹہ میں اسی طرح بارش کا سلسلہ جاری رہا تو ڈیم سے پانی کے اخراج کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ضیاء اللہ لانگو نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نصیر ناصر کے ہمراہ سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئٹہ میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے اگر یہی صورتِ حال رہی تو ڈیمز سے پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

مشیر داخلہ کے بقول پی ڈی ایم اے کا تمام عملہ، افسران اور مشینری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے۔

10:59 26.8.2022

ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلا داخل

پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ بلوچ کی آس پاس کی آبادیوں میں سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مکینوں نے محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

سیلابی ریلا رتہ کلاچی اسٹیڈیم سے کچھ ہی دوری پر بہہ رہا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے لیے کیمپ بھی بنایا گیا ہے اور وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا محمود خان آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے جس دوران وہ سیلابی صورتِ حال اور متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔

۔

11:00 26.8.2022

نوشہرہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں تمام سرکاری و نجی اسکولز دو روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر ضلع بھر کے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق اسکولوں کی بندش کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے محفوظ مقامات کے بندوبست کے سلسلے میں کیا ہے۔

11:14 26.8.2022

وزیرِ اعظم آج سکھر کو دورہ کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبہ سندھ کے شہر سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔

سکھر شہر کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی ایم اے کے نمائندے وزیرِ اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

چیف سیکرٹری سندھ اور سکھر بیراج کے چیف انجنئیر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلاً بریفنگ دیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG