کراچی میں چھٹا سالانہ ادبی میلہ جمعے سے شروع ہوگیا ہے۔ ادبی میلے کی افتتاحی تقریب جمعے کو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے کلیدی مقررین میں بھارت سے آئی ادیبہ اور تجزیہ نگار نین تارا سہگل اور معروف پاکستانی شاعرہ زہرہ نگاہ شامل تھیں۔ لٹریچر فیسٹیول میں سال کی بہترین فکشن اور نان فکشن کتابوں کے لیے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر معروف کلاسیکل رقاصہ نگہت چوہدری نے کتھک رقص پیش کیا۔ تین روزہ ادبی میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
کراچی ادبی میلے کا پہلا روز

1
کراچی ادبی میلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر معروف شاعرہ زہرہ نگاہ خطاب کررہی ہیں

2
چھٹا کراچی ادبی میلہ جمعے سے شروع ہوگیا ہے جو اتوار تک جاری رہے گا

3
کراچی ادبی میلے کی افتتاحی تقریب میں کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ بھی شریک ہوئے

4
ادبی میلے کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی