رسائی کے لنکس

فیفا ورلڈکپ: مراکش کا شکست پر بھی اظہارِ تشکر

فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فرانس اور مراکش کے درمیان ہوا جس میں فرانس نے دو صفر سے کامیابی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فرانس کی کامیابی پر جہاں اس کے کھلاڑی اور مداح جشن مناتے نظر آئے وہیں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش کی ٹیم کے کھلاڑی افسردہ تو نظر آئے لیکن انہوں نے گراؤنڈ میں ایک بار پھر سجدہ کیا جو ان کی جانب سے تشکر کا اظہار تھا۔ قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔


XS
SM
MD
LG