رسائی کے لنکس

عراق: شادی کی تقریب میں آتش زدگی

عراق کے صوبے نینویٰ میں منگل کی شب شادی کی ایک تقریب کے دوران آتش زدگی کے نتیجے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔ آتش زدگی کے بعد شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور مہمانوں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا تاہم آگ اتنی خوف ناک تھی کہ اس نے ہال میں موجود ہر چیز کو جلا کر خاک کر دیا۔ آتشزدگی کے بعد وفاقی عراقی حکام اور عراق کے نیم خود مختار کردستان کے علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینسز اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور اس نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمارت انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنی ہوئی تھی جو آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بنا۔


XS
SM
MD
LG